راجستھان کے جے پور-آگرہ نیشنل ہائی وے پر آج صبح گھنے کہرے کی وجہ سے یکے بعد دیگر دس سے زیادہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گیئں۔اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔عینی
شاہدین کے مطابق نیشنل ہائی وے نمبر 11 پر جے پور سے مہندی پور بالاجی
کی طرف ٹھيكريا گاؤں کے نزدیک دھند کی وجہ سے دس سے زیادہ گاڑیاں آپس میں
ٹکراگیئں جس میں ایک گیس ٹینکر بھی شامل ہے۔